کراچی (ڈیلی پوائنٹ )وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان اور ان کی فیملی کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد سخت سیکیورٹی کے ساتھ گلیکسی اپارٹمنٹ میں اپنی رہائش گاہ سے چلے گئے۔
گذشتہ اتوار کو گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کے رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، خوش قسمتی سے سلمان اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے، تاہم واقعے کے بعد بالی ووڈ اسٹار کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گجرات کے بھوج ضلع سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جو واقعے کے بعد ممبئی سے فرار ہوگئے تھے۔
ملزمان کو آج صبح ممبئی کی قلعہ کورٹ میں پیش کیا گیا، جو 25 اپریل تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے حال ہی میں سلمان خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے بعد سلمان اپنے گھر سے چلے گئے۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان اپنی لگژری گاڑی میں سخت سیکیورٹی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ سے جارہے ہیں
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے سلمان خان اور ان کی فیملی کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔