Salman ky liye Dulhaniya mil gai

سلمان خان کے لیے ہانیہ عامر بہترین بیوی ثابت ہوسکتی ہیں راکھی ساونت

(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے معروف اداکار سلمان خان کی شادی کے لیے پاکستانی لڑکی بطور دلہن پسند کر لی ہے. راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ سلمان خان ہانیہ سے شادی کر لیں تو ان کی زندگی بہتر ہوسکتی ہے.ہانیہ عامر بہت ہی خوبصورت اور اچھی لڑکی ہے.
سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو کا کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے. ویڈیو میں راکھی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کے لیے پسند کیا ہے۔راکھی ساونت نے ویڈیو میں سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، سلمان بھائی، میں نے تمھارے لیے ہانیہ عامر کو منتخب کر لیا ہے۔ ہانیہ میری پاکستانی بھابھی ہیں اور وہ تمھارے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر بالی وڈ میں قدم رکھیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں