(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شیعب ملک اور ثناجاوید کی نکاح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں.شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا، جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمداللہ’ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر ثنا جاوید نے شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘شادی کا ایک سال مبارک ہو میری محبت، زندگی آپ کے ساتھ انتہائی خوبصورت ہے’۔ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی ہے جس میں شعیب اور ثنا نے گیندے اور سفید پھولوں کا ہار پہنا ہوا ہے۔اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں ثنا جاوید کے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شادی سے ایک دو دن پہلے لی گئی تصویریں ہیں۔
اس پو سٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس جوڑے کی شادی17 جنوری 2024 کو ہو ئی تھی