(ڈیلی پوائنٹ)بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جو اپنے کامیاب کیرئیر کی وجہ سے پوری دینا میں جانی جاتی ہیں،ان دونوں ثانیہ مرزا اپنےتعلقات کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں.شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن کے ساتھ ان کے خاص تعلق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عادل ساجن دبئی کے مشہور بزنس گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا دبئی ویلابھی ڈیزائن کر چکے ہیں.عادل ساجن بھارتی ارب پتی تاجر رضوان ساجن کے بیٹے ہیں، ان کے اثاثوں کی کل مالیت 1600 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور وہ بہت سی لگژری گاڑیوں کے مالک ہیں جبکہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی کل مالیت تقریباً 216 کروڑ روپے ہے۔
عادل ساجن کی کمپنی ٹینس کے کئی مقابلوں کو سپانسر کرتی ہے۔یاد رہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی لیکن گزشتہ سال دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کے بعد شعیب ملک نے داکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی جبکہ محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کی افواہیں سامنے آئی تھیں
جن کی ثانیہ مرزا کے والد نے سختی سے تردید کی تھی۔
