Sarkari molazmeen ky liye buri khabar

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشز کسی صورت نہیں بڑھائیں گے وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی بجٹ میں تنخواہیں اور پنشن نا بڑھانے کی تجویزہے.قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانےکی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاؤنسز اور پےاسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن بڑھانےکی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے البتہ ملازمین کےلیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 سال کےدوران غیرملکی قرض اور واجبات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ جون 2023 تک غیرملکی قرضوں اور واجبات کی کل رقم 126141 ملین ڈالرزتھی، یہ غیرملکی قرضہ جی ڈی پی کا 43.03 فیصد ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا مالی سال 2024 میں پاکستان نے 11ہزار475ملین ڈالرزغیر ملکی قرضہ واپس کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں