Sarwat gailani ka shotting ky doran mohbt hony ka aytraf kr lia

ثروت گیلانی کا شوٹنگ کے دوران محبت ہونے کا اعتراف

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت کا انکشاف کردیا۔گزشتہ دنوں ثروت گیلانی شوہر فہد مرزا کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں شوٹنگ کےد وران ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی، ثروت کے انکشاف پر ان کے شوہر فہد مرزا چونک گئے جس پر اداکارہ نے کہا کہ تب ان کی شادی نہیں ہوئی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے سب سے بری بات یہ لگتی ہے کہ جب لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ میں دو بچوں کی ماں نہیں لگتی۔

اپنا تبصرہ لکھیں