اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ملک ریاض کو ہونی چاہیےتھی وہ اصل مجرم ہیں. عمران خان نے القادر ٹرسٹ میں ایک روپے کا فائدہ نہیں حاصل کیا مگر 14سال کی سزا سنا دی گئی.
ڈیلی پوائنٹ سے خصوصی بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ 190 ملین کیس میں آصف علی زرداری ملوث تھا .اس کیس میں عمران خان کو سزا ہونی ہی تھی ہمیں تو پہلے ہی معلوم تھا. انصاف نہیں ظلم ہوا مگر ہمارا اللہ ہمارے ساتھ ہے.
