Shadi sy bht dar lgta

شادی سے ڈر لگتا ہے اداکارہ کومل عزیز کا بڑا انکشاف

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ کومل عزیز نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میں ہر کام کرسکتی ہوں کاروبار چلا سکتی ہوں،دھرنے اور احتجاج میں جاسکتی ہوں بڑے سے بڑا مسئلہ منٹوں میں حل کرسکتی ہوں مگر شادی میرے لیے خوف کی علامت بن گیا ہے.
کومل عزیز نے بتایا کہ میں نے اپنے ارد گرد لڑکیو‌ں کو شادی کے بعد ملازمتیں چھوڑتے دیکھا ہے جس سے عورت کی خود مختاری ختم ہوجاتی ہے اور یہ میں برداشت نہیں‌کرسکتی. اداکارہ نے شادی کے سوال پر بتایا کہ شادی تب کروں گی جب مجھے یہ معلوم ہوگا کہ میں شادی کے بعد بھی آزاد ہوں.
تاہم، کومل عزیز نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اپنے خاندان میں ایسا ماحول نہیں ہے جہاں شادی کے بعد عورت کو محدود کردیا جائے، اور اسی بنا پر ان کا خوف وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں