(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل عائشہ شوکت نے کہا ہے کہ شادی اس لڑکے سے کروں گی جو ایک مہینے کا 10لاکھ کماتا ہو گا.ماڈل نے نجی ٹی وی کے ایک انٹرویا میزبان نے ماڈل سے شادی کے متعلق سوال کیا کہ آپ شادی کیسے لڑکے سے کرنا پسند کرے گی؟جواب میں ماڈل نے کہا جس لڑکے کی کمائی 10لاکھ ہو گی اسی سے شادی کروں گی.
عائشہ شوکت نے کہا کہ لڑکا معروف اور خوبرو پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کی طرح دکھتا ہو اور وہ جب ان کے ساتھ کہیں جائے تو اچھا لگے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر پاکستانی اداکار فواد خان اور وہاج علی کی طرح پیارا ہو جب کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی خوبصورت ہوں۔عائشہ شوکت نے کہا کہ لڑکے نے کم سے کم ماسٹر تک تعلیم حاصل کر رکھی ہو اور وہ دوسروں کی عزت کرتا ہو۔
اداکارہ کو ہونے والے شوہر کے لیے اس طرح کے مطالبے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔