Shah mehmod ky motaliq buri khabar

شاہ محمود قریشی کے متعلق بری خبر

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث پی ٹی آئی کے وائس چیرمین کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل حکام نے فوری طور پر ہسپتال منتقلی کی اجازت دی۔
ذرائع کےمطابق اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں شاہ محمود قریشی کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال میں مزید رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں