Shah rukh khan ka islam ky hawaly sy bara elan

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سود لینے سے انکار کردیا

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سود لینے سے انکار کر دیا . شاہ رخ خان نے ایک فلم کو بھرپور سپورٹ کیا. مگر جب بدلے میں شاہ رخ خان کو رقم بڑھا کر پیش کی گئی تو شاہ رخ نے کہا یہ مجھ پر حرام ہے اور پیسے لینے سے صاف انکار کر دیا .
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روی چوپڑا کی اہلیہ رینو چوپڑا نے یہ حال ہی میں انکشاف کیا ہے.ایک انٹرویو کے دوران رینو چوپڑا نےشاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے ایک واقعے کا ذکر کیا کہ کس طرح 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم میں شاہ رُخ خان نے انکی مالی مدد کی تھی۔
رینو نے بتایا کہ انہوں نے ان کے بیٹے ابھے چوپڑا کی فلم ’اتفاق‘ کی مالی معاونت بغیر سکرپٹ پڑھے کی تھی جس میں اکشے کھنہ، سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کا کہنا تھا ’نہیں، یہ میرے لیے حرام ہے، میں سود نہیں لے سکوں گا‘۔ رینو چوپڑا نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے علاوہ دیگر تمام سرماکاروں نے سود لیا تاہم وہ کسی صورت اس پر راضی نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں