اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کارمضان المبارک میں 40لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کر دیا ہے. شہباز شریف نے رمضان مبارک کی تقریب میں اعلان کیا کہ وفاقی حکومت 40لاکھ گھرانوں کو فی گھرانہ 5ہزار روپے دیے جائیں گے.
40لاکھ گھرانوںکا ٹوٹل کریں تو تقریبا 2کروڑ افراد بنتے ہیں. اس رمضان پیکج کے لیے وفاقی حکومت نے 20ارب روپے مختص کیے ہیں. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب روپے تھی، جس میں اس سال 200 فی صد اضافہ کرکے 20 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔
