لاہور(ڈیلی پوائنٹ)8فروری کو الیکشن ہوئے جس کے نتیجے میں شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم بنے. فروری کے مہینے میں ڈیلی پوائنٹ نے لاہور کے نوجوانوںسے شہباز شریف کی کارکردگی سے متعلق رائے پوچھی تو نوجوانوں نے شہباز شریف کی تعریف کی.
ایک نوجوان نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا .مہنگائی جہاںتھی اگر کم نہیں ہوئی تو کم ازکم بڑھی بھی نہیں .ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے. ڈالر کی قیمت 350سے تھی اب پونے تین سو کے قریب ہے.
بعض نے کہا کہ قرضہ اسکیم اور اڑان پاکستان کا منصوبہ پاکستان میں انقلاب برپا کرے گا. لیکن شرط یہ ہے کہ شہباز شریف کو وقت دیا جائے اگر ان کی حکومت بھی گرادی گئی تو ملک کو معاشی طور پر کھڑا کرنا بہت ہی مشکل ہو جائے گا. ان کو پورے 5سال ملنے چاہیے.
