Shahbaz sharif ny pti ko offer dy di

وزیر اعظم شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کو پھر مذاکرات کی آفر کردی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو پھر مذاکرات کی آفر دیدی ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی آفر دی دیتا ہوں. وزیراعظم نے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ پی ٹی آئی کی ساتھ مذاکرات میں بیٹھے اور انہیں مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا لیکن پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بہت نیک نیتی سے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے، ہماری کمیٹی نے کہا کہ اپنے تحریری مطالبات دیں۔شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں بیٹھیں، ہم ہاؤس کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، ہم مذاکرات کے لیے سچے دل سے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں