Shahbaz sharif ny uran program ka ilan kr dia

شہباز شریف نے 5سالہ اڑان پروگرام کے آغازکا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے 5سالہ اڑان پروگرام کے آغازکا اعلان کر دیا ہے. تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔اڑان پاکستان تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اُڑان پاکستان کا محور “برآمدات پر مبنی ترقی” ہے، معاشی استحکام آ گیا ہے، اب ہمیں گروتھ کے طرف جانا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ہمیں کاروبار دوست ماحول بنانا ہوگا۔
ان کا کہناتھاکہ پالیسی ریٹ کو مزید کم ہونا چاہیے، میرا بس چلے تو ٹیکسوں کو کم کروں تاکہ ٹیکس چوری نہ ہو، ہمیں اہداف کے حصول کے لیے سیاسی ہم آہنگی چاہیے، پاکستان کا حال یہ ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی ہو جاتی ہے، معیشت کا پہیہ رکنے سے ایک دن میں صرف 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، گورنر کے پی سمیت چاروں صوبوں سے نمائندے شریک ہوئے، وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریاست کو بچانے کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں