لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) سابق مشیر ا حتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر ناجائز کیسز بنانے کا اعتراف کر لیا۔
سینیئر صحافی و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کے انٹرویو میں سابق مشیر برائےاحتساب شہزاد اکبر نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہاپی ٹی آئی دور میں نون لیگ کی مرکزی قیادت کے خلاف چلائے جانے والے کیسز کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں تھا ، انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال پر بنائے گئے نیب کیسز جھوٹے تھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان دور حکومت کے مشیر احتساب نے سینئر لیگی قیادت کے خلاف درج قومی احتساب بیورو (نیب) مقدمات کو فضول قرار دے دیا۔
سابق مشیر شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ ان کے دور میں نیب کی میٹنگز میں کیسز ڈسکس ہوتے تھے، کیسز کے میرٹ دیکھے جاتے تھے۔ وہاں ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر ایجنسیز کی اعلی قیادت ہوتی تھی، وہاں انہوں نے ہمیشہ کہا کہ ان کیسز میں کچھ نہیں ہے، یہ کیسز فضول ہیں۔ مزید تفصیلات جاننے کیلئے مکمل انٹرویو دیکھئے۔
۔۔۔۔۔