اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)مرتے دم تک عمران خان کا وفادار رہوںگاشیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے. اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرے خلاف عمران خان کے کان بھرے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیاآج مجھے نکال دیا گیا ہے.
اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے سخت دکھ ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ان افراد نے کرایا جنہوں نے مجھے پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’تاہم میں نے کبھی ذاتی تنازعات میں پڑنے کی کوشش نہیں کی اور پارٹی کے اندر کسی گروپ کے بجائے ہمیشہ عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑا ہوا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں معلومات کی محدود رسائی اور ان لوگوں کی موجودگی کہ جن کے اقدامات پارٹی کے لیے مفید نہیں سمیت خان صاحب کو درپیش چیلنجز کو سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی پوزیشن قومی میڈیا پر آج واضح کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز جو انصاف کے لیے میرے ساتھ کھڑے ہو ہوئے، وہ ٹھیک بات کے لیے آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
