Shair Afzal ny inkar krdia

شیر افضل مروت نے ایم این اے کی سیٹ چھوڑنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے ایم این اے کی سیٹ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے. میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے، بانی نے انہیں نکالنےکا اور زین قریشی کو چھوڑ دینےکا کہا، اس پر شیر افضل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے زین قریشی کا لحاظ کیا گیا ہے، وہ شاہ محمود کا بیٹا ہے اور ان کی قربانیاں ہیں، یہ ماننا پڑےگا، یہ موروثی سیاست کے زمرے میں نہیں بلکہ تفریق کے زمرے میں آتا ہے مگر امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں، کسی کو بھی اس طرح کھسر پھسر کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے، یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ پارٹی سے نکالنے کے لیے کوئی جواب تو ہونا چاہیے۔میں کسی صورت قومی اسمبلی کی سیٹ‌نہیں چھوڑں گا.

اپنا تبصرہ لکھیں