راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نےایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ روز شاہ محمود کو نظر بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔ شاہ محمود قریشی کا گرفتار ی کے موقع پر کہنا تھا کہ مجھے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جار ہا ہے ۔ کوشش ہے کہ تحریک انصاف کو کسی صورت الیکشن کمپین نہ کرنے دی جائے۔
یاد رہے سائفر کیس میں سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف اور وائس چیئرمین شاہ محمود کی ضمانت پر رہا کیا تھا مگر نہ تو عمران خان کو رہا کیا گیا اور نہ ہی شاہ محمود قریشی کو ۔