شہلا رضا عہدے سے مستعفی

کراچی (ڈیلی پوائنٹ )شہلا رضا نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شہیلا رضا نے میڈیا سے گفتگو میں استعفی کی تصدیق کردی۔
انکا کہنا تھا کہ 27 اپریل 2024 کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفی دے دیا تھا۔ اپنا استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھیجوا دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنے کی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیا جاسکے۔
شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کےلیے کمیٹی بنانے کا کہا گیا، وہ نہیں بنائی گئی۔ حیدر حسین کو بطور سیکریٹری کام کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی۔ اجلاس میں ہمیں استعفی دینے سے روکا گیا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں