(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے انکشاف کیا کہ شوہر کو لڑکیوں کے ساتھ افیئر ز سے بچانے کے لیے میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کے لیے اپنے بچوں کو خود منایا تھا.حال ہی میں اداکارہ سلمیٰ ظفر ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں،جہاں انہوں نے پیشہ وارانہ زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی پر بھی بات کی. اداکارہ سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ’میری شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوگئی تھی.
جب میری شادی ہوئی اس وقت میرے انٹر کا بھی رزلٹ نہیں آیا تھا حتیٰ کہ تب میرا شناختی کارڈ بھی نہیں بنا تھا . میرے شوہر مجھ سے پانچ سال بڑے ہیں، میر ے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں.شوہر کی دوسری شادی کے سوال پر اداکار سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ جب شوہر کی دوستیوں کے قصے مجھ تک پہنچے تو مجھے اس قدر پریشانی ہوئی کہ میری بھوک پیاس ہی ختم ہوگئی پھر اس حوالے سے میں نے سسر سے بات کی.
جس کے بعد میں نے ان کی دوسری شادی کروانے کا فیصلہ کیا اس بات کے لیے ’میں نے عاصم سے کہا آپ کو دوستیوں کے بجائے نکاح کر لینا چاہیے.اس کے بعد میں اپنے بچوں کو بھی خود منایا کہ وہ باپ کی دوسری شادی کے لیے راضی ہوجائیں جس پر میرے بیٹے نے کہا کہ آپ اگر ان کی دوسری شادی کے بعد نہیں روائیں گئیں تو وہ راضی ہے.جس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہوگئی۔
سلمیٰ ظفر کے مطابق اس کے بعد سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، آج میری 3 نہیں 4 اولادیں ہیں، بچوں میں بھی سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔
