گجرات(ڈیلی پوائنٹ) دو سینئر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ کے مابین کئی عرصے سے جاری لڑائی ختم ہو کر صلح میں بدل گئی ہے. خاندانی ذرائع نے بھی اختلافات ختم کرنے کی تصدیق کی ہے. مگر خاندانی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات جاری رہے گا.
پرویز الہیٰ پاکستان تحریک انصاف کا ہی حصہ رہے گے اور ق لیگ میں واپس نہیں آئے گے. ترجمان مسلم لیگ ق مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی کی ملاقات گزشتہ دنوں ہوئی، چوہدری پرویز الہی لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آئے تھے۔
یہ بھی یادر ہے کہ جب پرویز الہیٰ جیل میں قید تھے تو کئی بار چوہدری شجاعت حسین ان کی خیریت دریافت کرنے جایا کرتے تھے.