Singer sanam marvi ny 4 shadi kr li

گلوکارہ صنم ماروی نے چوتھی شادی کر لی

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ صنم ماروی نے چوتھی شادی کر لی ہے. گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چوتھے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں. حال ہی میں صنم ماروی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی طلاق اور بچوں سے متعلق کُھل کر بات کی۔
صنم ماروی نے کہا کہ پہلے شوہر کے انتقال کے بعد، میں نے اپنی خالہ کے بیٹے سے دوسری شادی کی تھی، وہ پہلے گاؤں میں مقیم تھے لیکن پھر میرے کیریئر کی وجہ سے لاہور منتقل ہوگئے تھے۔
گلوکارہ نے کہا کہ میرے میوزک کیریئر کی شروعات سے پہلے میرے دوسرے شوہر کی کئی گرل فرینڈز تھیں لیکن میرے پاس برداشت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کیونکہ میں اُس وقت گلوکارہ نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں خودمختار تھی۔اُنہوں نے کہا کہ جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی اُن کا تشدد برداشت کیا اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔
صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی۔گلوکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔
واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عُمر میں پہلی شادی کی تھی، اُن کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں