Smog ka khatima force ban gai

اسموگ اور آلودگی کے خاتمے کے لئے ماحولیاتی فورس متعارف کروادی گئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)تاریخ میں پہلی بار اسموگ اور آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحولیاتی فورس متعارف کروادی گئی ہے. وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری سے پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کی فورس نے کام شروع کر دیا۔ فورس ماحولیاتی تحفظ کے قانون اور ضابطوں پر موثر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔
ماحولیاتی فورس 10 الگ الگ اسکواڈز پر مشتمل ہوگی، ہر اسکواڈ کو ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مخصوص ہدف دیا گیا ہے۔فورس کو 11 تھرمل ڈرونز دئیے ہیں جوآلودہ علاقوں کی نشاندہی کریں گے، ماحولیاتی فورس کو 25 گاڑیاں،5 وینز، 8 ڈبل کیبنزاور250 ای بائیکس فراہم کی گئیں، 5 موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں