اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)سولر لگوانے والوں کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے سولر مزید سستے ہو گئے ہیں. بجٹ تجاویز کے مطابق خام مال پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہےجس سے سولر کی قیمت میں مزید کمی ہو جائے گی. سولر مصنوعات پر اس سے پہلے 3فیصد ٹیکس عائد تھا جو اب وفاقی وزیر خزانہ نے ختم کر دیا ہے.
اسی طرح حکومت نے سولر انورٹر کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشین یا آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا۔ گزشتہ مالی سال میں اسی کیٹیگری کی سولڈر پوٹ پر سولڈر کلیننگ آلات 20 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔علاوہ ازیں فنانس بل کے مطابق حکومت نے سولر پی وی ماڈیولز پینل کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشین اور آلات پر بھی ٹیکس صفر کردیا۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ایئر یا گیس کمپریسرز پر عائد 16 فیصد اور الیکٹرک ہیٹنگ ریزسٹرز پر 20 فیصد عائد درآمدی ٹیکس بھی ختم کردیا۔