ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کی معروف اداکارہ سونا کشی سہنا کا گھر برائے فروخت قیمت صرف 25کروڑ بتائی گئی ہے. اداکارہ سوناکشی سنہا کا وہ گھر جس میں انہوں نے ظہیراقبال سے شادی کی تھی، فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ہے۔
ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اداکارہ سوناکشی سنہا کا پرآسائش اپارٹمنٹ فروخت کےلیے پیش کیا گیا تو مداحوں کے درمیان تجسس پیدا ہوگیا کہ آخر یہ اتنی جلدی کیوں بیچا جارہا ہے۔ اس اپارٹمنٹ کی فروخت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ایک رئیل اسٹیٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھر کی ویڈیو اور قیمت شیئر کی گئی جس میں اپارٹمنٹ کو باندرہ ریکلیمیشن میں سمندر کے سامنے واقع ایک عالیشان فلیٹ کے طور پر بیان کیا گیا۔
پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4200 مربع فٹ کا یہ سمندر کے سامنے والا واک-اِن اپارٹمنٹ مکمل طور پر تیار ہونے کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔ اب اس کی قیمت 25 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔