(ڈیلی پوائنٹ)جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ کا چیمپئن بن گیا ہے. جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے. لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو5 وکٹ سے شکست دی۔
جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ایڈن مارکرم نے دوسری اننگز میں فائٹنگ سنچری بنا کر جنوبی افریقا کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور 136 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
کپتان باؤما نے 66، ویان ملڈر نے27 رنز بناکر نمایاں رہے۔
