Stage adakar lucky hakomti Imdad ka montzir

لوگوں کو ہنسانے والاسٹیج اداکار لکی حکومتی امداد کا منتظر

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لوگوں کو ہنسانے والا سٹیج اداکار لکی بڑی پریشانی میں مبتلا ہو گیا .اداکار لکی نے ڈیلی پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میرے پاس عالیشان گھر ،گاڑی سب تھا پھر میں بیمار ہو گیا اور آج مجھ پر لاکھوں کا قرض چڑھ گیا.
اداکار نے بتایا کہ سینئر اداکار سہیل احمد اور آفتاب اقبال نے میری مدد کی ان دونوں کا مشکور ہوں مگر ان کے علاوہ جس کے ساتھ بھی کام کیا انھوں نے فون کر کے پوچھنا بھی گنوارا نہیں کیا.ایک سوال کے جواب میں لکی نے بتایاکہ میں عمر شریف ،سہیل احمد ،نسیم وکی اور بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کر چکا ہوں مگر افسوس سب بے وفا نکلے.
لکی نے بتایا کہ مجھے فالج کا اٹیک ہوا لگا زندگی ختم ہو گئی ہے مگر اب ٹھیک ہوں کام کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے لاہور میں کوئی بھی کام دینے کو تیار نہیں ہوں.حکومت نے بھی میری کوئی مدد نہیں کی.

اپنا تبصرہ لکھیں