Suger ki qeemat main azafa ho gia

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے چینی کی قیمت 180روپے تک پہنچ گئی ہے.رمضان کے مہینے میں چینی کی قیمت بڑھ گئی ہے.رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو تک بڑھ گئی ہے، وفاقی ادارۂ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ادارۂ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپے فی کلو ہے۔جنوری 2025ء سے اب تک چینی اوسط 33 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ساڑھے 3 ماہ میں چینی اوسط 40 روپے 05 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
دستاویز کے مطابق 2025ء کے آغاز پر ملک میں چینی کی اوسط قیمت 138 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں