ملزمان کا اینٹی کرپشن ٹیم پرحملہ، پی ٹی آئی ایم این اے کو لیکر فرار

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) گجرات میں نامعلوم افراد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو اینٹی کرپشن کی حراست سے لے کر فرار ہوگئے۔
سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پرکارسوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد ملزمان پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چوہدری کو لیکر فرار ہوگئے۔
سرکل آفیسر کا بتانا ہے کہ امتیازچوہدری کو اینٹی کرپشن ٹیم منڈی بہاوالدین لے کر جارہی تھی۔
آفتاب حیدر کے مطابق اینٹی کرپشن نے امتیاز چوہدری کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لے رکھا تھا جب کہ انہیں آج دوبارہ سول جج کی عدالت میں پیش کرنا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما امتیاز چوہدری کو 25 جولائی کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس کی وصولی کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں