شیر افضل مروت نئی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ ) اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کےمعطل رکن شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، پارٹی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔
اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ نصیر آباد کے ایک مقدمے میں شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے 30 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹروے انٹرچینج کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری کے تعمیرات کرنےکا الزام ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت معطل ہونے کے بعد شیر افضل مروت کی مشکلات کم ہونے کانا م نہیں لے رہی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں