Tammna bahtia ki zindgi main nai pryshani

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا بریک اپ ہو گیا

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا بریک اپ ہو گیاہے . دوسال بعد تمنہا بھاٹیہ اپنے بوائے فرینڈ وجے ورما سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے. دونوں نے انسٹاگرام پر ایکدوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں.
تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جوڑی کا پردے پر جادوئی اثر اور ذاتی زندگی میں ان کی بڑھتی قربتیں ہمیشہ خبروں کا حصہ رہی۔ دونوں کی کیمسٹری نے ”لسٹ اسٹوری 2“ جیسے ہٹ پروجیکٹ میں شائقین کا دل جیتا تھا. میڈیا رپورٹس کے مطابق، تمنا اور وجے ورما چند ہفتے قبل اپنے تعلقات ختم کر چکے ہیں.
اگرچہ دونوں کا بریک اپ ہو چکا ہے مگر دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کااحترام کرتے رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں اب اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مثبت تعلق برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں