Tankhwahdar tabqy ko bara relif milny ka imkan

تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری کی جارہی ہے. صدر مملکت آصف علی زرداری باقاعدہ خود اس کا اعلان پارلیمنٹ کے مشترکہ خطاب کے دوران کریں‌گے. میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔
وزیر خزانہ اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ عرصہ دراز سے تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس لگانا اور ان پر ہی بوجھ ڈالنا درست عمل نہیں ہے. اگر ادارے ٹیکس اکٹھا کرنے میں ناکام ہیں تو اس میں تنخواہ دار طبقے کا کیا قصور ہے؟اس لیے اب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس چھوٹ دینے کی تیاری ہو رہی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں