لاہور(ڈیلی پوائنٹ)لاہوریوں کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے ٹریفک کی روانی کو بہتربنانے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک رسپانس یونٹ کا افتتاح کر دیاہے. ٹریفک رہنمائی کیلئے نصب سکرینیں بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ کیا اور وارڈن سے بات چیت ، ٹریننگ اور دیگر اُمور بارے دریافت کیا، انہوں نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا.
وزیر اعلی مریم نواز نے ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کیا اور اجلاس میں ٹریفک کی روانی میں حائل ریڑھیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ریڑھیوں کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے.