میاں چنوں(ڈیلی پوائنٹ) طارق جمیل کے چھوٹے بیٹے عاصم جمیل گزشتہ رات انتقال کر گئے ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔ساری عوام میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی کہ آخر طارق جمیل کے بیٹے کے ساتھ ہوا کیا ؟ کسی نے کہا یہ خبر جھوٹی ہے جعلی ہے مگر کچھ ہی دیر بعد طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیٹے عاصم جمیل کے موت کی خبر کی تصدیق کی گئی۔
لوگوں میں مزید تجسس ابھرا کہ آخر موت کی وجہ کیا ہے؟ پھر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر ہونے لگی آیا ان کا قتل کیا گیا یا خودکشی ہوئی کیا ہوا؟
کچھ ہی دیر بعد مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے کا ایک ویڈیو پیغام آیا جس میں انھوں نے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی موت کی تصدیق کی اور وضاحت کی کہ میرا چھوٹا بھائی بچپن سے کچھ ذہنی مرض کی بیماری میں مبتلا تھا ۔علاج کی غرض سے میرے بھائی کو کرنٹ کے جھٹکے دیے جاتے تھے یہ عمل کافی عرصہ سے جاری تھا ۔ موت کے دن گھر میں کوئی نہیں تھا بھائی اپنی بیماری سے تنگ آگے تھے اس لیے انھوں نے گارڈ سے پستول لیا اور خود کو شوٹ کر لیا۔
بڑے بھائی نے مزید کہا کہ ہماری پوری فیملی بہت دکھ میں ہے اس میں اللہ کی رضا تھی آپ تمام لوگ میرے بھائی کی مغفرت اور ہماری فیملی کے لیے صبر کی دعا کریں۔
