لاہور(ڈیلی پوائنٹ)طیارے کی فوڈ ٹرے کے نیچےہُک کیوں ہوتا ہے؟کئی بار ہماری آنکھوں کے سامنے موجود چیزوں کا مقصد ہمیں معلوم نہیں ہوتا یا ہم اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ انہیں ایک سے زائد کاموں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کسی مسافر بردار طیارے میں کھانے کے دوران کیاآپ نے کبھی غور کیا کہ نشست کے سامنے ایک میز ہوتی ہے جسے ٹرے ٹیبل کہا جاتا ہے۔اس ٹرے ٹیبل کو ایک ہک کے ذریعے نشست کے ساتھ جوڑ کر رکھا جاتا ہے کیا آپ نے سوچا کہ وہ ہک کیوں ہوتا ہے؟
یہ مسافروں کیلئے مفید ہے:.
بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ اس کا استعمال کھانے کیلئے ہی کیا جاتا ہے۔ مگر درحقیقت میز کو اپنی جگہ فکس رکھنے والا وہ ہک کوٹ ٹانگنے کیلئے ہوتا ہے۔اس پرآپ اپنے ائیر فون ، سویٹر یا دیگر کپڑے بھی ٹانگ سکتے ہیں۔کئی طیاروں میں یہ سیٹ کی سائیڈ میں ہوتا ہے اور کچھ میں ٹرے کے درمیان۔ مگر وہ بھی کوٹ ٹانگنے کیلئے ہی ہوتا ہے۔
بعض طیاروں میں یہ سہولت نہیں ہوتی:.
کچھ طیارے ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں یہ سہولت موجود نہیں ہوتی۔ دراصل کسی طیارے میں کوٹ ہک کا ہونا اس کمپنی کی اپنی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔ فضائی کمپنیاں جب طیاروں کو خریدتی ہیں تو وہ ان کی آرائش اپنی پسند سے کراتی ہیں۔راک ویل کولنز، جو ہوائی جہاز کی سیٹیں تیار کرتی ہے، کے ترجمان کے مطابق درحقیقت، وہ ٹرے ٹیبل ہک ایک ’کوٹ ہک ‘آپشن ہوتا ہے جسے کچھ ایئر لائنز اپنے کیبن ڈیزائن کرتے وقت اختیار کرتی ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ فضائی کمپنی اگر چاہے تو یہ ہک نظر آتا ہے ورنہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو اسے دیکھنے کا اتفاق ہی نہ ہوا ہو۔