Teefi but ur Qaiser butt ki sulah ku hui

طیفی بٹ اور قیصر بٹ کے مابین صلح ٹیپوٹرکاں والا نے انکار کر دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)دیرینہ دشمنی کا خاتمہ ہو گیا جس میں طیفی بٹ اور قیصر بٹ کے مابین صلح ہو گئی ہے. گلبرگ میں‌موجود قیصر بٹ اسرار بٹ اور جاوید بٹ کے بیٹے نے شرکت کی. جاوید بٹ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ شب برات کی اس بابرکت رات میں ہم نے صلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
سینئر صحافی نے ڈیلی پوائنٹ‌سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قیصر بٹ نے طیفی بٹ سے صلح کی اور کہا کہ جاوید بٹ کے قتل میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے. اس لیے ہم صلح کررہے ہیں. قیصر بٹ اور دیگر لوگوں نے ٹیپوٹرکاں والا سے بھی صلح کرنے کا کہا مگر انھوں نے صلح کرنے سے انکار کر دیا . ٹیپوٹرکاں والا کا کہنا تھا ہمارے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں‌ہوئی پہلے ہمیں انصاف دیا جائے.
ٹیوٹرکاں والا نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے خاندان پر جھوٹے الزامات لگائے گے ہمارے بڑے پیارے بھائی امیر بالاج کو مروایا گیا ہمارے والد کا سر عام قتل کیا گیا ہم کیوں صلح کریں.

اپنا تبصرہ لکھیں