لاہور(ڈیلی پوائنٹ)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو کل مسلم ٹاؤن کے قریب گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا.ڈیلی پوائنٹ کے رپورٹر کے مطابق جاوید بٹ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ مسلم ٹاؤن کے قریب گاڑی میں سوار تھے کہ 4 لوگوں نے پپچھا کیا اور گولیاں مار ی.
طیفی بٹ کے بہنوئی فوری طور پر انتقال کر گئے اور جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہیں اور ہسپتال میں اس وقت زیر علاج ہیں. نامعلوم افراد کے حملے میں ان کی بیٹی محفوظ رہی. قتل کی ایف آئی آر تھانہ اچھرہ میں کاٹدی گئی ہے.ایف آئی آر میں امیر بالاج کے دوست قیصر بٹاور امیر فتح کو نامزد کیا گیا ہے.