لاہور(ڈیلی پوائنٹ )ڈیلی پوائنٹ کےپلیٹ فارم سے آج آپ کوایک ایسے نوجوان سے ملواتے ہیں جس نے ڈبل ماسٹرز اور10 سالہ ٹیچنگ کرنے کے باوجود پان کاکھوکھا کھولا ہے ۔
آ ئیں ملتے ہیں نوجوان عبدالحنان سے جنہوں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سے گریجوایشن اور پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔
ڈیلی پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحنان کاکہنا تھا کہ میر والدین ابھی بھی یہ ماننے کوتیار نہیں کہ اتنا پڑھنےکے بعد میں یہ کھوکھاکھولا ہےا ور میرے بعض رشتہ داروں نے اس وجہ سے مجھے ملنا چھوڑ دیا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ دوران کرونا میرےٹیچنگ کی نوکری جاتی رہی تواس دوران میں نے تھوڑے سے بجٹ میں یہ کاروبار شروع کیا جوآج اچھاخاصا کاروبار بن چکا ہے۔
عبدالحنان نے کہا جب میں یونیورسٹی سے ڈگری لے کرفری ہواتو میں تمام ٹی وی چینلز اورمیڈیا انڈسٹری کے اداروںمیں اپلائی کیا لیکن مجھے جاب نہ مل سکی کیو ں کہ پاکستان میں نوکری حاصل کرنا بغیر سفارش کے ممکن نہیں ۔
نوکر ی نہ ملنے کاشکوہ کرنے والے عبدالحنان کاکہنا ہے کہ دنیا میں لوگوں نے پیسے کوخدا بنایا ہواہے ان کےلیے پیسہ ہی سب کچھ ہے ،میں نے 5 لاکھ کی سرمایہ کاری کی اب اس میں 20 لاکھ کاسامان موجود ہے اور روانہ ایک لاکھ کی سیل ہوجاتی ہے اورماہانہ دوسے اڑھائی کی لاکھ بچت ہوتی ہے۔
تعلیم کامطلب شعور ہے ، ڈگریوں کامقصد نوکری سے پیسہ کمانا نہیں بلکہ ہرجگہ اچھے طریقے سے ڈیل کرنا ہے ۔ عبدالحنان نے مزید بتایا کہ میں نے ایک یوٹیوب چینل بنایا ہے اس کانام کھوکھے والا رکھا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام سے محبت ہے ۔