اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ ) حکومت نے بڑی عید سےقبل عوام کوبڑا تحفہ دے دیا، وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کااعلان کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس نے بتایاکہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔
وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی اقدام کیا اور صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی۔