چیف جسٹس کودھمکیاں،15سو کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے کے معاملے پر ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی تھی۔
ذرائع کے مطابق بے بنیاد الزامات لگا کر چیف جسٹس آف پاکستان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں