بشاور(ڈیلی پوائنٹ) معروف ٹک ٹاکر سیما گل المعروف ’سائیکو ارباب‘ پراسرار حالات ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر سیما گل کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیما گل کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی.
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر سیما گل کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر سیما گل کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی، پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی تھی۔
