Trump ko 2025 main bara ayzaz milny ka imkan

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو 2025 میں نوبل انعام ملنے کا امکان

(ڈیلی پوائنٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2025 میں نوبل انعام ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سال 2025 کے امن کے نوبیل انعام کے لیے دنیا بھر سے 344 نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 ادارے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوبیل امن انعام کے لیے جن لوگوں کو نامزد کیا گیا ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانس سمیت نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نوبیل انعام سوئیڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے جنہوں نے ڈائنامائٹ (بارود) ایجاد کیا تھا جب کہ انہوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے یہ انعامات دینے کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں