دبئی(ڈیلی پوائنٹ)اماراتی صدر شیخ محمد نے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو خوش خبری سنا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد نے گزشتہ روز سرکاری اسکولوں کے طلباء کے تمام قرضے ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 155 ملین درہم کے واجبات الادا قرضوں کی ادائیگی کا مقصد نوجوانوں میں تعلیم کے حصول کو فروغ دینا ہے۔اماراتی حکومت کے اس اقدام سے ایسے تمام طلباء مستفید ہوسکیں گے جو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور سرکاری اسکولوں میں رجسٹرڈ ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایمریٹس اسکولز اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سے کیا جارہا ہے جو تعلیمی سال 2023-2024 تک کے تمام قرضوں کا احاطہ کرے گا۔