اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹگرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں. عامر ڈوگر کے بھی گرفتاری کے آرڈر عدالت نے جاری کیے ہیں. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات میں دونوں کے وارنٹگرفتاری جاری کیے.
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
