(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فرحان اور عروہ نے اپنی علیحدگی پر پہلی بار ایک انٹرویو کے دوران بات کی ہے. فرحان سعید اور عروہ حسین کا شمار پاکستان کی سب سے پسندیدہ سلیبرٹیز جوڑی میں ہوتا ہے، ہر جوڑے کی طرح ان کی زندگی میں بھی مشکل وقت آیا جب دونوں کو وقتی طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا پڑا۔
تاہم دونوں نے ہی اس معاملے کو خود کو سوشل میڈیا سے دور رکھا اور نہ ہی ایک دوسرے سے متعلق کوئی بات کی، یہ وہ وقت تھا جب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا تھا، پھر والدین کی مدد اور مداخلت سے ایک دوسرے کو دل سے معاف کرکے دونوں نے دوبارہ صلح کر لی جب کہ دونوں کے والدین نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اداکار نے بتایا میاں بیوری میں باتیں ہوتی رہتی ہیں مگر صلح ہو گئی تھی اس لیے اس پر اب بات نہیں ہونی چاہیے.
