لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان میں پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.پی ٹی اے کے ذرائع مطابق وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے لیے انہیں عارضی بلاک کیا جا رہا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سیکیورٹی رسک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی اینز سے حساس ڈیٹا اور غیر قانونی مواد تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔پی ٹی اے نے 2010ء میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا، اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی اینز رجسٹرڈ کرا چکی ہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین گزشتہ کئی گھنٹوں سے فری وی پی اینز کے استمعال میں مشکلات کی شکایت کر رہے ہیں۔