(ڈیلی پوائنٹ) وفاقی حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئندہ مالی سال کے لئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے سولہ پیسے تک اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا ہے ۔ لیسکو رواں سال 22 روپے 95 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ کر رہی ہے۔
آئندہ مالی سال کے لئے 25 روپے سے لیکر 27 روپے گیارہ پیسے فی یونٹ پر ٹیرف کی ڈیمانڈ کر دی گئی ۔ ٹیرف میں اضافے کی درخواست آپریشنز، کیپیسٹی چارجز، فیول کی قیمت پر دائر کی گئی ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے 23 مئی کو سماعت مقرر کر دی گئی۔ نیپرا کی جانب سے مجوزہ سات قیمتوں کی کیٹیگریز پر سماعت کی جائیگی ۔
سماعت میں منظور ہونیوالی قیمت پر آئندہ ماہ صارفین کو بلنگ کی جائیگی۔