(ڈیلی پوائنٹ)پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے پاکستان کی مسلسل دوسری ہار پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا تھا پہلے چھوٹی سرجری کریں گے تو کام چل جائے گا مگر اب لگتا ہے کہ بڑی سرجری کرنی پڑے گی. قوم جلد بڑی سرجری دیکھے گی.
محسن نقوی نے کہا کہ افسوس ہوا بھارت سے اتنی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا. باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دینا پڑے گا. بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے اپنی گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان یو ایس اے اور بھارت سے ہار گئی ہے.