chutio ky bawajod schol khuly huy

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بڑی نااہلی سامنے آگئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور پنجاب حکومت کی ایک بڑی نااہلی سامنے آگئی ہے۔ سردیوں کی چھٹیوں کے باوجود تمام سکول اور کالجز پورے پنجاب میں کھلے ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت نے 18 دسمبر سے 1 جنوری تک پورے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹی دی ہوئی ہے۔
مگر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں۔ پنجاب حکومت یہ اعلان کر چکی تھی کہ اگر کوئی سکول یا کالج کھلے گے تو سکول یا کالج کو 2 لاکھ جرمانہ ہو گا اس کے علاوہ ادارے کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔


سکول اور کالج کی انتظامیہ نہ صرف تعلیم کے لیے کھلے ہیں بلکہ بچوں کے پیپرز بھی لیے جار ہے ہیں۔ بچوں کو بغیر یونیفارم تعلیمی اداروں میں بلایا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت تعلیمی ادارے بند کروانے میں بلکل ناکام اور بے بس نظر آتی ہےجو ایک بہت بڑی نااہلی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں